غزہ پر جارحیت فوری بند کی جائے۔ فلسطین فاؤنڈیشن آل پارٹیز کانفرنس مطالبہ

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

غزہ پر جارحیت فوری بند کی جائے۔ فلسطین فاؤنڈیشن آل پارٹیز کانفرنس مطالبہ

13:34 - November 08, 2023
خبر کا کوڈ: 3515248
ایکنا کوئٹہ: عرب اور اسلامی ممالک تیل اور گیس سپلائی اسرائیل پر بند کرکے تعلقات منقطع کریں ۔ فلسطین فاؤنڈیشن آل پارٹیز کانفرنس مطالبہ

ایکنا نیوز کے مطابق فلسطین فاونڈیشن پاکستان کوئٹہ چیپٹر کے زیر اہتمام آج بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ آلُ پارٹیز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ غزہ پر جارحیت کا اصل ذمہ دار امریکہ ہے اور اسرائیلی امریکہ کا آلہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ امریکہ کو چاہیے غزہ پر فی الفور جارحیت کو بند کرے ۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے عرب اور اسلامی دنیا کی حکومتوں کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عرب و اسلامی ملک کے حکومتیں غاصب اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں اور جو مسلمان ممالک اسرائیل کو تیل اور گیس فراہم کر ہے ہیں وہ فی الفقر تیل اور گیس کی سپلائی بند کریں۔

 

مقررین کا کہنا تھا کہ غزہ کے لوگ بہت بڑی قربانی ایک بہت بڑے ہدف اور مقصد کے لئے دے رہے ہیں اور ان قربانیوں کا نتیجہ بھی ایک بڑے مقصد کے ساتھ حاصل ہو گا اور آزادی فلسطین و القدس ان قربانیوں کا ہدف ہے۔

 

غزہ پر جارحیت فوری بند کی جائے۔ فلسطین فاؤنڈیشن آل پارٹیز کانفرنس مطالبہ

 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام غزہ کے عوام کے ساتھ ہیں ۔ پاکستانی عوام نے ہمیشہ فلسطینیوں کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں کی عمارتوں سمیت محلوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر فلسطینی پرچم لہرائیں اور یکجہتی فلسطین مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔

انہوں نے غزہ میں امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ پر امریکی سرپرستی میں جاری اسرائیلی جارحیت کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 

 

نظرات بینندگان
captcha