ھفتہ وحدت پر ایرانی ثقافتی مرکز میں کانفرنس کا اہتمام

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

ھفتہ وحدت پر ایرانی ثقافتی مرکز میں کانفرنس کا اہتمام

7:50 - September 30, 2023
خبر کا کوڈ: 3515031
ایکنا کوئٹہ: اسلامی اتحاد میں سرداران قبائل اور علمائے کرام کا کردار کے عنوان سے کانفرنس آج منعقد ہورہی ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق جشن میلاد النبی اور ہفتہ وحدت کے حوالے سے پاکستان میں تقریبات اور جشن کا سلسلہ جاری ہے اور مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں شیعہ سنی علما اور دانشوروں کے ساتھ پروگرامز منعقد کیے جارہے ہیں۔

 

جشن میلاد کے حوالے سے آقائے دو جہاں سرور کونین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت اور ھفتہ وحدت کے با برکت لمحات میں خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے زیر اہتمام جماعت اسلامی بلوچستان اور مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کوئٹہ کے اشتراک سے ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے جس کا عنوان (اسلامی اتحاد میں سرداران قبائل اور علمائے کرام کا کردار) رکھا گیا ہے۔

 

اس کانفرنس میں شیعہ سنی علما اور مختلف قبائل کے رہنماوں کے علاوہ تمام طلبا اور دانشوروں کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔

 

کانفرنس آج بروز بروز ھفتہ شام 4:30 بجے کو بمقام ۔ خانہ فرھنگ شارع اقبال کوئٹہ میں منعقد ہوگی جسمیں تمام عوام کو شرکت کی دعوت دی گیی ہے۔

 

اس کانفرنس میں علما اور قبائلی رہنما اسلامی وحدت اور اتحاد میں قبائل کے کردار اور اہمیت پر خطابات کریں گے جب کہ وحدت اسلامی کو درپیش چینلجیز پر اظھار خیال  ہوںگے۔/

نظرات بینندگان
captcha