پاکستانی طلبا کو سردار شهید سلیمانی کی شخصیت سے روشناس کرایا گیا

IQNA

پاکستانی طلبا کو سردار شهید سلیمانی کی شخصیت سے روشناس کرایا گیا

4:34 - September 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3515015
ایکنا پاکستان: کوئٹہ کے «الائیڈ» اسکول کے طلبا کو خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں شھید سلیمانی کی زندگی سے روشناس کرایا گیا۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق کوئٹہ میں الائیڈ اسکول کے طلبا نے اپنے پرنسپل اور ٹیچرز کے ہمراہ خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کا دورہ کیا۔

خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ کے ڈائریکٹر سید ابوالحسن میری اور اسٹاف نے انکو خوش آمدید کہا۔

 

الائیڈ اسکول کے بچوں نے خانہ فرھنگ ایران میں ایرانی گھریلو دستکاریوں کی نمایش دیکھی، انہوں نے انقلاب اسلامی ایران کی پیشرفت پر مبنی نمایش کی سیر کی جب کہ ایران سے متعلق کافی سوالات بھی طلبا نے پوچھا جن کے جوابات دیے گیے۔

 

طلبا نے اس موقع پر وہاں موجود شھید قاسم سلیمانی کی تصویر کو دیکھا اور انکی شخصیت بارے سوال کیا تو اس حوالے سے انکو سردار قاسم سلیمانی کی شخصیت سے روشناس کرایا گیا۔

 

تبیین رشادت‌های سردار شهید سلیمانی برای دانش‌آموزان پاکستانی

 

خانہ فرھنگ ایران کے سربراہ سیدابوالحسن میری، نے اس قسم کے دوروں کو طلبا کے لیے مفید قرار دیا اور کہا کہ اس طرح سے طلبا دوست اور اسلامی ممالک سے آشنا ہوسکتے ہیں اور خاص کر ایران اور پاکستان دو بہترین دوست ملک ہیں اور انکے عوام کی دوستی کسی سے پوشیدہ نہیں لہذا ضرورت ہے کہ اس طرح کے دوروں کا اہتمام کیا جائے تاکہ طلبا اس سے استفادہ کرسکیں۔/

 

4171267

نظرات بینندگان
captcha