پاکستانی دانشوروں نے توہین قرآن کی مذمت کردی

IQNA

پاکستانی دانشوروں نے توہین قرآن کی مذمت کردی

18:51 - September 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3514904
ایکنا کوئٹہ: خانه فرهنگ ایران کوئٹہ میں منعقدہ سیمینار میں علما نے قرآن سوزی کی مذمت کردی۔

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق یورپ میں مسلسل توہین کے حوالے سے پاکستان کے شہر کوئٹہ کے خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں " توہین قرآن بقائے باہمی کے لیے خطرہ" کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا جسمیں شیعہ سنی علما کے علاوہ عیسائی پادری بھی شریک تھے۔

 

مذکورہ سیمینار اس حوالے سے دوسرا سیمینار ہے جب کہ پہلا سیمینار مدرسہ خاتم النبین کے تعاون سے بیت ایل چرچ میں منعقد ہوا تھا جسمیں جمعیت غربائے اہل حدیث اور الحمد یونیورسٹی کی معاونت شامل تھی۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما حجت‌الاسلام والمسلمین مقصود علی ڈومکی، نے اس سییمینار سے خطاب میں بقائے باہمی پر زور دیتے ہوئے قرآن سوزی کو افسوسناک قرار دیا۔

 

انکا کہنا تھا: ایسی نشستوں سے ہم ان لوگوں کو سازش میں ناکام بنا سکتے ہیں جو ہمارا مشترکہ دشمن ہے۔

مقررین نے یورپ میں قرآن سوزی کی مذمت کرتے ہوئے پنجاب میں کلیساوں کو جلانے کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ کچھ شدت پسندی یورپ میں قرآن سوزی کرتے ہیں تو کچھ لوگ یہاں چرچ جلاتے ہیں۔

خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ کے ڈائریکٹر نے خطاب میں رھبر معظم انقلاب کے اس حوالے سے پیغام کو پیش کیا اور قرآن سوزی کی مذمت کی۔/

 

4166989

نظرات بینندگان
captcha