عید غدیر کی مناسبت سے اجتماعی شادیوں کی تقریب

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

عید غدیر کی مناسبت سے اجتماعی شادیوں کی تقریب

4:33 - July 15, 2023
خبر کا کوڈ: 3514613
ایکنا کوئٹہ: شادی کی تقریب میں شیعہ سنی اکابرین اور علما کی شرکت/ تقریب وقت کی ضرورت قرار دیا گیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہر سال عید غدیر کے موقع پر اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جسمیں شیعہ جوڑوں کے علاوہ اہل سنت اور عیسائی و ہندو جوڑے بھی شادی میں شریک ہوتے ہیں۔

 

اجتماعی شادی کمیٹی کے سربراہ اور امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں فضول رسومات کی وجہ سے متوسط اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والوں کیلئے شادی انتہائی مشکل ہوگئی ضرورت اس بات کی ہے کہ فضول رسومات کو ختم کرکے شادی اسلامی تعلیمات کے مطابق سادگی سے کی جائے ۔

 

 انہوں نے یہ بات جمعرات کو اجتماعی شادیاں کمیٹی کوئٹہ کے زیراہتمام 18 اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر سماجی رہنما حاجی عبیداللہ کاسی ، سابق سیکرٹری میجر (ر) نادر علی ہزارہ ، حاجی اشرف کاکڑ ، محبوب احمد خراسانی ، نصیر ، صدام کاکڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیرداخلہ ملک عنایت اللہ کاسی ایڈووکیٹ نے 18 جوڑوںکی اجتماعی شادیاں کرانے پر علامہ سید ہاشم موسوی و اجتماعی شادیاں کمیٹی کے ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی شادیاں کمیٹی کی جانب سے شادی کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعات نہ رکھنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اجتماعی شادیاں کرنے کا یہ 19 واں پروگرام ہے یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنا چاہئے ۔

 

عید غدیر کی مناسبت سے اجتماعی شادیوں کی تقریب

 

 انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اس سلسلے میں آگے بڑھیں اورغریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں اور نوجوانوں کی شادیاں کرانے کے سلسلے میں اجتماعی شادیاں کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں ۔ اجتماعی شادیاں کمیٹی کے سربراہ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ کمیٹی کی جانب سے 2011ء میں متوسط اور غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ، انہوں نے کہا کہ اجتماعی شادیاں کمیٹی مخیر حضرات کے تعاون سے اجتماعی شادیوں کے دوران جہیز کا سامان بھی فراہم کرتی ہے ہے اور اب تک 300 سے زائد جوڑوں کی شادیاں کرائی جاچکی ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔

 

عید غدیر کی مناسبت سے اجتماعی شادیوں کی تقریب

نظرات بینندگان
captcha