سعودی رہنما: ائمه جماعات ریاض صرف سبک نجدی میں قرآن پڑھیں

IQNA

سعودی رہنما: ائمه جماعات ریاض صرف سبک نجدی میں قرآن پڑھیں

7:42 - May 07, 2023
خبر کا کوڈ: 3514250
ایکنا تھران: وزیر امور اسلامی نے ایک بار پھر ائمه جماعات مساجد کو تاکید کی ہے کہ وہ مساجد میں سبک نجدی کی تلاوت کریں۔

ایکنا نیوز- سعودی نیوز (واس) کے مطابق وزیر تبلیغات و امور اسلامی عبداللطیف آل الشیخ، نے ایک بار پھرائمه جماعات مساجد کو تاکید کی ہے کہ وہ نجدی طرز پر تلاوت کریں ۔

 

آل الشیخ کا کہنا تھا: تلاوت نجدی خاص انداز کی تلاوت ہے جو روح و جان کے نزدیک ہے اور یہ طرز ریاض میں معروف ہے اور مناسب ہے کہ اس طرز کا احیا کیا جائے تاکہ یہ طرز ختم نہ ہوسکے جس کے خدشات موجود ہیں۔

 

انکا کہنا تھا: ریاض میں تمام ائمہ مساجد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صرف نجدی طرز پر تلاوت کریں، البتہ دیگر شھر کے ائمہ جماعات مرضی سے تلاوت کرسکتے ہیں۔

 

ریاض میں نجدی طرز پر تلاوت نہ کرنے والے ہوشیار رہیں

آل الشیخ کا کہنا تھا: ہم نے ائمه جماعات کے لیے کافی کورسز منعقد کرائے ہیں اور انکو فرصت دی ہے کہ وہ اس طرز کی پریکٹس کریں اور اگر کوئی اس طرز پر تلاوت نہ کرسکے تو اس کی جگہ کسی اور کو تعین کیا جاسکتا ہے اور وہ ریاض کے باہر کسی اور مسجد میں جاکر امامت کرسکتے ہیں۔

 

وزارت تبلیغات وامور اسلامی سعودی کی جانب سے علما اور ائمہ سے نشست میں تاکید کی گیی تھی کہ ریاض میں نجدی طرز پر تلاوت کو یقینی بنایا جائے جس پر سوشل میڈیا میں کافی اعتراضات کیے گیے اور اس فیصلے کا مذاق اڑایا گیا اور طنزیہ انداز میں کہا گیا ہے کہ اب صرف یہ حکم باقی ہے کہ لوگوں کو بتایا جایے کہ وہ کونسی آیات کی تلاوت کریں۔/

 

4138824

نظرات بینندگان
captcha