شب قدر کی تیسری مجلس کا انعقاد

IQNA

شب قدر کی تیسری مجلس کا انعقاد

10:25 - April 25, 2022
خبر کا کوڈ: 3511740
مختلف امام بارگاہوں اور مساجد میں تیسری شب قدر کی مجلس میں جوانوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق شب قدر کی رات میں، آیندہ سال کے تمام امور، امام زمانہ کی خدمت میں پیش کیے جاتے ہیں اور وہ اپنی و دوسروں کی تقدیر سے با خبر ہوتے ہیں۔

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے روایت ہے کہ ’’شب قدر میں ولی امر ( امام زمان) کی خدمت میں سال بھر کے کاموں کی تفصیل پیش ہوتی ہے 

اس نیک اور بابرکت شب کی اہمیت کو مدّ نظر رکھتے ہوئے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ میں بھی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں انیس،اکیس اور تئیس ماہ مبارک رمضان کی راتوں میں  9 بجے سے رات گئے  تک دعا ونیایش اور اعمال شب قدر کا خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

 

شب قدر کی تیسری مجلس کا انعقاد

تیسری شب کے اعمال   کا آغاز بھی تلاوت قرآن کریم سے ہوا  جس کے نماز شب قدر اور دعائے جوشن کبیر اور  ساتھ ہی  شب قدر کے مخصوص اعمال کرائے گئے۔ 

تیسری شب قدر کی رات میں اکثر مساجد میں  سورہ روم، سورہ دخان، سورہ عنکبوت کی تلاوت شہر کے نامور جوان قراء نے کی۔

 

شب قدر کی تیسری مجلس کا انعقاد

قابل ذکر ہے کہ مساجد میں شب قدر کی اہم بات نوجوانوں اور جوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہے۔/ 

نظرات بینندگان
captcha