کوئٹہ میں فلسطین کانفرنس کا اہتمام

IQNA

کوئٹہ میں فلسطین کانفرنس کا اہتمام

8:27 - April 08, 2022
خبر کا کوڈ: 3511641
فلسطین فاونڈیشن بلوچستان کے زیراہتمام پریس کلب میں فلسطین کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ سالوں کی مانند اس سال بھی قبلہ اول اور سرزمین فلسطین پر غاصبانہ اسرائیلی قبضے کے خلاف اور بعض نام نہاد مسلم حکمرانوں کی جانب سے غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے اور  تحریک آزادی بیت المقدس کی حمایت جبکہ مسجد الاقصی کے دفاع پر عزم ظاہر کرنے کے لیے فلسطین کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔

 

سالانہ فلسطین کانفرنس منتظمین کے مطابق اس سال کانفرنس "امت مسلمہ کے لئے القدس کی محوریت اور غاصب اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشیں" کے عنوان سے منعقد ہوگی۔

 

مقصودعلی ڈومکی رکن سرپرست کمیٹی پی ایل ایف بلوچستان  کے مطابق کانفرنس 15 رمضان المبارک بمطابق 17 اپریل بروز اتوار صبح 11 بجے کوئٹہ پریس کلب میں منعقد کی جا رہی ہے جسمیں تمام روزہ دار مسلمانوں سے شرکت کی استدعا کی گیی ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha