ایم ڈبلیو ایم کا متنازعہ قومی نصاب کیخلاف ملک گیریوم احتجاج منانے کا اعلان

IQNA

ایم ڈبلیو ایم کا متنازعہ قومی نصاب کیخلاف ملک گیریوم احتجاج منانے کا اعلان

6:59 - March 31, 2022
خبر کا کوڈ: 3511595
یکم اپریل کو متنازعہ نصاب کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منائیں گے۔ متنازعہ نصاب کیخلاف 2 اپریل کو کوئٹہ جبکہ 10 اپریل کو لاہور میں صوبائی تعلیمی کانفرنسز منعقد کریں گے۔

  ایکنا نیوز کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل آغا رضا، رکن شوریٰ عالی علامہ سید ہاشم موسوی اور دیگر نے کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو شیعہ سنی مسلمانوں نے اپنے خون سے بنایا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ 21 اگست 2020 کو وزارت مذہبی امور نے امت مسلمہ میں رائج درود پاک کو بدلنے کی کوشش کی۔ وزارت مذہبی امور کے اس نوٹیفکیشن کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ایسی قانون سازی سے اجتناب کیا جائے۔

 

 انہوں نے کہا کہ کسی شیعہ کو ہاتھ باندھ کر نماز یا کسی سنی کو ہاتھ کھلے رکھ کر نماز پڑھنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ متنازعہ نصاب کے حوالے سے 27 مارچ سے 2 اپریل تک ہفتہ نصاب منارہے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ یکم اپریل کو متنازعہ نصاب کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منائیں گے۔ متنازعہ نصاب کیخلاف 2 اپریل کو کوئٹہ جبکہ 10 اپریل کو لاہور میں صوبائی تعلیمی کانفرنسز منعقد کریں گے۔

نظرات بینندگان
captcha