امریکی شہر میں کرفیو نافذ/سیاہ فاموں کا غصہ برقرار

IQNA

امریکی شہر میں کرفیو نافذ/سیاہ فاموں کا غصہ برقرار

17:29 - August 19, 2014
خبر کا کوڈ: 1441111
بین الاقوامی گروپ:امریکی ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام امریکی شہری کی ہلاکت کے نتیجے میں تشدد بھڑک اٹھنے کے بعد اس شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- شفقنا-

سیاہ فاموں پر تشدد اور ظلم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ امریکہ میں جاری-امریکی ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام امریکی شہری کی ہلاکت کے نتیجے میں تشدد بھڑک اٹھنے کے بعد اس شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میسوری کے گورنر جے نیکسن  (Jay Nixon) نے کہا ہے کہ شہر فرگوسن کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر انہوں نے شہر میں ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے امن و امان کی برقراری کی غرض سے کرفیو کے نفاذ کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں احتجاجات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ امریکہ میں ایک سیاہ فام نوجوان کے قاتل امریکی پولیس افسر کا نام میڈیا میں آنے کے بعد نہ صرف یہ کہ مظاہروں کا سلسلہ نہیں رکا ہے بلکہ ایک نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔

32434

ٹیگس: امریکہ ، سیاہ ، کرفیو
نظرات بینندگان
captcha