زائرین اربعین سے قرآنی وداع

IQNA

زائرین اربعین سے قرآنی وداع

5:19 - September 09, 2023
خبر کا کوڈ: 3514914
ایکنا عراق: موکب حیدریوں نے غیرملکی مہمانوں کو قرآن مجید کا نسخہ دیکر انکو خدا حافظ کہا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے صابرین نیوز کے مطابق اس سال اربعین کے اختتام پر عراقیوں نے خاص انداز میں مہمانوں کو سی آف کیا۔

 

ایران سے لیکر افریقہ تک مہمانوں کی بڑی تعداد یہاں موجود تھی جنہوں نے اشک بہاتے ہوئے موکب حیدریوں سے وداع کیا۔

 

عراقی عوام شب اربعین کوشب وداع سمجھتے ہیں اور اس موقع پر قرآن مجید کا نسخہ زائرین کو دیکر انہوں نے ان سے وداع کیا۔

 

موکب لواء الحیدریون(حیدریون بریگیڈ) کربلا میں سب سے بڑے موکبوں میں شمار ہوتا ہے۔

 

حیدریوں بریگیڈ کا تعلق حشد الشعبی سے بتایا جاتا ہے جو داعش کے صفایا کرنے میں خاص کردار رکھتا ہے۔/

 

 

 

 

4167320

نظرات بینندگان
captcha