زائرین کی سہولیات پر عراق ایرانی حکام کے شکر گزار

IQNA

زائرین کی سہولیات پر عراق ایرانی حکام کے شکر گزار

17:14 - September 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3514899
ایکنا عراق: وزارت داخلہ عراق نے غیرملکی زائرین کو ویزا میں سہولیات پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے   العهد نیوز کے مطابق عراق نے غیرملکیوں کو آسان شرایط پر ویزا دینے کا اہتمام کیا تاکہ وہ آسانی سے عراق میں زیارات پر جاسکے جس پر عراق نے انکا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان خالد المحنا، نے ایرانی کاوش کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا کہ چہلم امام کے ایام میں روزبروز زائرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور تمام کام خوش اسلوبی سے انجام پارہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس کی ایک اہم وجہ وہ انتظامات ہیں جسکا پہلے اہتمام کیا گیا تھا تاکہ زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

انکا کہنا تھا: ایرانی حکام کے تعاون سے زائرین کی آمدو رفت کا سلسلہ بہترین انداز میں جاری ہے کیونکہ ایران نے ویزے میں کافی معاونت کی ہے اسی طرح راستوں کو کنٹرول کرنے، زائرین کی مہمان نوازی اور دیگر أمور میں ایران کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔/

 

4166757

..

نظرات بینندگان
captcha