ہندوستان؛ اسلامی تنظیم کے سو اراکین کی گرفتاری

IQNA

ہندوستان؛ اسلامی تنظیم کے سو اراکین کی گرفتاری

20:50 - September 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3512819
ایکنا تہران - اسلام مخالف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہویے ایک اسلامی پارٹی کے سینکڑوں اراکین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- عربی 21 نیوز کے مطابق منگل کو اسلامی محاز کے درجنوں اراکین کو حکومت مخالف سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

مذکورہ گرفتاریاں اس مہینے کے آغاز سے ہی شروع ہونے والی سرگرمیوں کا حصہ ہے جو اس تنظیم کے خلاف شروع کی گیی ہے اور کہا جاتا ہے کہ اب تک سو اراکین کو پکڑا جاچکا ہے۔

مذکورہ محاز نے حکومت کے اس متعصبانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ انڈین حکومت اسلامی تنظیم کے سرگرمی روکنا چاہتی ہے اور ہم  منظم طور پر احتجاج کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

اترپردیش پولیس نے منگل کو اس گروپ سے تعلق کے الزام میں 57 افراد کو گرفتار کیا۔

مقامی اتنظامیہ کا کہنا ہے کہ اس گروپ کی سرگرمیوں پر پابندی کے بعد آسام اور مشرقی ہندوستان میں بھی اس تنظیم کے اراکین کی گرفتاریاں عمل میں لائی گیی ہیں۔

 

سیکورٹی اہلکاروں اور اداروں نے بھی اس تنظیم پر دہشت گردانہ تربیتی مراکز قایم کرنے کے الزام میں کارروائیوں کی تصدیق کی ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ اسلامی محاز نے مسلم مخالف ہندوستانی قانون کے خلاف مظاہرہ کیا ہے جسمیں مسلمانوں کی شہریت سے محروم کرنے کی سازش کی گئی ہے.

سال 2014 سے نریندری مودی کی حکومت کے بارے میں مختلف انسانی حقوق کی تنظیموں نے اعتراضات کیے ہیں اور انکو مسلم مخالف سرگرمیوں میں ملوث قرار دیتی ہیں۔

شدت پسند ہندوں کی بڑی تعداد اسلامی محاز کی سرگرمیوں کے مخالف ہے اور انکے کئی سنئیر اراکین کو پندرہ سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔/

نظرات بینندگان
captcha