بیروت بڑا قومی سانحہ تھا/ حزب اللہ پر تہمت لگانا درست نہیں- سید حسن نصراللہ

IQNA

بیروت بڑا قومی سانحہ تھا/ حزب اللہ پر تہمت لگانا درست نہیں- سید حسن نصراللہ

10:50 - August 08, 2020
خبر کا کوڈ: 3508040
تہران(ایکنا) دھماکے کے اثرات اقتصادی اور سیاسی حوالوں سے منفی اثرات مرتب کرسکتے ہیں اور ہوشیاری سے اسکا مقابلہ کرنا ہوگا۔

جمعے کی شام اپنے نشری خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے بیروت کی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کو عظیم قومی اور انسانی المیہ قرار دیا۔  انہوں نے کہا کہ ہم اس عظیم قومی سانحے میں متاثر ہونے والوں کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں اور بے گھر ہونے والوں کو عارضی شیلٹر فراہم کرنے کے لیے  تیار ہیں۔

حزب اللہ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دھماکوں کے فورا بعد بعض ملکی، عربی اور دیگر ذرائع ابلاغ اور سیاسی گروہوں نے پروپیگنڈا شروع کردیا کہ دھماکے حزب اللہ کے میزائل اور اسلحہ ڈپو میں ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں دو ٹوک الفاظ میں کہتا ہوں بیروت بندرگاہ میں حزب اللہ کی کوئی چیز نہیں تھی ہے نہ ہوگی اور نہ ہی اس بندرگاہ کے انتظام سے ہمارا کوئی تعلق ہے۔انہوں نے لبنان کے عوام اور سیاسی دھڑوں اور حتی حزب اللہ کے مخالفین سے اپیل کی کہ وہ حالات کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قومی عزم و ارادے اور باہمی تعاون کے ذریعے موجودہ صورتحال پر قابو پانے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے سانحہ بیروت کی شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ حکومت اور فوج کی ذمہ داری ہے کہ وہ سانحے کی جلد تحقیقات کرائے اور جو بھی قصور وار ہو اسے بلاتفریق سزا دی جائے۔

 

انکا کہنا تھا: میں شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتا ہوں ، اور خدا سے دعا کرتا ہوں کہ ان کے لواحقین کو صبر جمیل اور راحت عطا ہو۔  تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی  ، سب کو صبر و عزم کے ساتھ اس مشکل پر قابو پانے کی ترغیب دیتا ہوں۔

حزب اللہ نے باضابطہ طور پر خون کے عطیہ کی کال جاری کی اور حزب اللہ ہی عوامی ہمدردی کے طور پر ملبے کو ختم کرنے پر کام کر رہی ہے۔

جن لوگوں نے جنگ کا میدان کھولا ہے ان سے کہتا ہوں کہ تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے اور جو ہماری مقاومت کو توڑنا چاہتے ہیں ان سے کہتا ہوں کہ تم جسطرح پہلے شکست کھا چکے ہو اب بھی شکست کھاؤ گے۔/

3915239

نظرات بینندگان
captcha