ایکنا نیوز کے مطابق جمعرات کو اسلامی مرکز میں تقریب منعقد کی گیی جسمیں مختلف اقوام کے علما اور دانشوروں کی بڑی تعداد شریک تھی جسمیں انگریزی، فارسی اور عربی زبان میں حجتالاسلام والمسلمین شمالی کی خدمات کو سراہا گیا۔
تقریب میں حجت الاسلام و المسلمین شمالی نے الوداعی خطاب میں کہا کہ انکی کوشش رہی کہ صرف خدا کے لیے کام انجام دیں اور خدا کا شکرگزار ہے کہ انکو خدمت کا موقع ملا۔
انہوں نے مشکلات کا بھی ذکر کیا کہ بعض اوقات چوبیس گھنٹوں میں صرف پندرہ منٹ کے لیے نیند کو موقع ملتا مگر خدا کا فضل شامل حال رہا ، انہوں نے تمام افراد سے درخواست کی کہ وہ نئے سربراہ حجتالاسلام والمسلمین موسوی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اس امید کا اظھار کیا کہ وہ کامیابی سے کام آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے آخر میں مرکز کی بیس سالہ تاریخ میں تمام اسٹاف کے تعاون کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔/