ایکنا نیوز کے مطابق رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کی برسی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور اسی حوالے سے بائیس جون کو تحریک بیداری امت مصطفے کے تعاون سے کراچی کے اہم علاقے نشتر پارک میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریب میں دیگر علما کے علاوہ نامور عالم دین اور دانشور علامہ جواد نقوی خصوصی خطاب کریں گے اور امام خمینی (رح) کی انقلاب اسلامی کیلئے کی جانے والی جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے۔
تقریب کا آغازبروز ہفتہ اور بعد از نماز مغربین تلاوت کلام پاک سے ہوگا ۔
قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں امام خمینی (رح) کی برسی کے حوالے سے تقریبات، سیمنار اور محافل کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے جہاں علما امام خمینی کی شخصیت اور کردار پر خطابات کررہے ہیں۔