خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ میں امام خمینی رہ کی برسی کی تقریب

IQNA

خانہ فرھنگ ایران کوئٹہ میں امام خمینی رہ کی برسی کی تقریب

16:38 - June 11, 2019
خبر کا کوڈ: 3506227
بین الاقوامی گروپ-شیعہ سنی علما اور دانشوروں نے امام خمینی کو وحدت اور اسلامی بیداری کا علمبردار قرار دیا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی رہ کی تیسویں برسی کی تقریب خانہ فرھنگ ایران میں منعقد کی گئی جسمیں بڑی تعداد میں علما، دانشور، صحافی اور طلبا شریک تھے۔

شرکاء میں ایرانی قونصل جنرل رفیعی، معروف دانشور ڈاکٹر عطاء الرحمن ، جامعہ امام صادق کے پرنسپل حجت اسلام  جمعه اسدی ، امام جمعہ سید هاشم موسوی امیر جماعت اسلامی بلوچستان ، مولانا عبدالحق هاشمی،منھاج القرآن کے رہنما سید حبیب الله چشتی ، معروف شاعر پروفیسر صدف چنگیزی اور معروف کالم نگار پروفیسر امان اللہ شادیزئی شریک تھے۔

خانہ فرھنگ ایران میں امام خمینی رہ کی برسی کی تقریب

سیمینار سے خطاب میں علما نے امام خمینی (رہ) کو عقیدت کا خراج نذر کرتے ہوئے کہا کہ امام کے افکار نے اسلامی دنیا کو نیا ولولہ بخشا کیونکہ امام خمینی (رہ) نے اپنی ذات کو قربت خداوندی کے اس منزل تک پہنچا دیا تھا جہاں رب اپنے بندے کی مرضی اور دعا کو بہرحال قبول فرماتا ہے۔

خانہ فرھنگ ایران میں امام خمینی رہ کی برسی کی تقریب

مقررین نے امام خمینیؒ کے افکار کو ملت اسلامیہ کی تمام پریشانیوں کا حل قرار دیتے ہوئے شیعہ سنی مشترکات کو بروئے کار لانے اور اختلافات کو بالائے طاق رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینی (رہ) نے اپنے کردار و عمل اور ایمان باللہ سے ایرانی قوم کو ایک اعلیٰ مقصد کیلئے ہر قسم کی قربانیوں پر تیار کیا۔ علما نے امام خمینیؒ کو عالم اسلام اور عالم انسانیت کا ایک رول ماڈل قرار دیا اور آپکے افکار پر عمل پر زور دیا۔

امام خمینی رہ کی برسی تقریب کا اختتام نماز باجماعت اور عشائیے پر ہوا ۔

نظرات بینندگان
captcha