ایکنا نیوز- آستانہ حسینی کے مطابق امام حسین(ع) ٹاون کے ڈایریکٹر «عبدالامیر طه عبدالله» کا کہنا ہے کہ زایرین امام عالی مقام کی پذیرایی کے لیے تمام سہولیات کے ساتھ امام حسین سٹی تیار کی گیی ہے۔
انکا کہنا تھا: تمام جدید تعمیر شدہ ٹاونز کو زایرین کی آمد کے ساتھ ہی کھول دیا جائے گا۔
«سید الاوصیاء» ٹاون کے ڈایریکٹر«عامر النصراوی» کا کہنا ہے کہ سیدالاوصیاء ٹاون بغداد کے راستے آنے والے زایرین کے لیے تمام تر میڈیکل سہولیات کے ساتھ آمادہ ہے جسمیں ماہرفزیشنز اور سرجنز حاضر ہیں۔
نصراوی کا کہنا تھا: سٹی میں گیارہ بڑے ہالز موجود ہیں جنمیں ۱۶۵۰ زایرین کی رہایش کی گنجایش موجود ہے۔/