پاکستان؛ فیصل رضاعابدی کی گرفتاری اور زایرہ کی شہادت کے خلاف احتجاج

IQNA

پاکستان؛ فیصل رضاعابدی کی گرفتاری اور زایرہ کی شہادت کے خلاف احتجاج

9:34 - October 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3505242
بین الاقوامی گروپ- پاکستان کے معروف شیعہ اسکالر اور سابق سینیٹر فیصل رضاعابدی کی گرفتاری اور سندھ پولیس کے ہاتھوں زایرہ کی شہادت کے خلاف پاکستان کے خلاف مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کیے گیے۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق فیصل رضا عابدی کی گرفتاری اور کراچی کی زایرہ زبیدہ کی سندھ پولیس کی شہادت کے خلاف مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، علما نے مظاہرین کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل رضا عابدی کی گرفتاری انصاف کا خون ہے لہذا فوری طور پر انکو رہا کیا جائے۔

مظاہرین نے فیصل رضا عابدی کی گرفتاری کی مذمت اور رہائی کے مطالبات پر مبنی بینرز اور پلےکارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مقررین اور احتجاجی مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فیصل رضا عابدی کو فی الفور رہا کیا جائے، ورنہ انصاف کا شور مچانے والی حکومت کو اس کا بھاری خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

مظاہروں میں زایرین کی مشکلات کو حکومتی نااہلی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ زایرین کے خلاف نارواسلوک بند کیا جائے ورنہ مظاہروں کا دایرہ وسیع کیا جائے گا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی ایک محب وطن اور حق پرست رہنما ہیں، ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے کا اندراج جبکہ معروف ملک و قوم اور فوج دشمن تکفیری عناصر کی آزادنہ نقل و حرکت قابل مذمت ہے۔

پاکستان؛ فیصل رضاعابدی کی گرفتاری اور زایرہ کی شہادت کے خلاف احتجاج

پاکستان؛ فیصل رضاعابدی کی گرفتاری اور زایرہ کی شہادت کے خلاف احتجاج

پاکستان؛ فیصل رضاعابدی کی گرفتاری اور زایرہ کی شہادت کے خلاف احتجاج

نظرات بینندگان
captcha