سکہ اور کرنسی قیمتوں کا بحران مینجمنٹ کا فقدان / جنگ ہوگی نہ مذاکرات کریں گے- رھبر انقلاب

IQNA

سکہ اور کرنسی قیمتوں کا بحران مینجمنٹ کا فقدان / جنگ ہوگی نہ مذاکرات کریں گے- رھبر انقلاب

17:26 - August 13, 2018
خبر کا کوڈ: 3504961
بین الاقوامی گروپ: حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اجرائی شعبہ میں ملکی کرنسی کے غلط عناصر کے ہاتھ لگنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: کرنسی اور سکہ کے بازار میں حکومت کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث مسکلات پیدا ہوئی ہیں جس کی بنا پر عوام کو سخت معاشی اور اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے

ایکنا نیوز- رھبری ویب سایٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عوام کے مخۃلف طبقات کے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب میں  اجرائی شعبہ میں غیر ملکی کرنسی کے غلط عناصر کے ہاتھ لگنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: کرنسی اور سکہ کے  بازار میں حکومت کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث مسکلات پیدا ہوئی ہیں جس کی بنا پر عوام کو سخت معاشی اور اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عوام کے ایک طبقہ کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ طبی ،  غذائی مواد اور دیگر شعبوں میں مہنگائی سے عوام سخت پریشان ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: قومی کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی ملک کی موجودہ اقتصادی مشکل ہے جب ریال میں ریکارڈ کمی واقع ہوتی تو اس سے عام افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا  ہے ان کی در آمد میں ریکارڈ کمی واقع ہوجاتی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: تمام اقتصادی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ اقتصادی مشکلات کا سبب غیر ملکی دباؤ نہیں بلکہ اندرونی مشکلات  اور غلط مدیریت ہے جس کی بنا پر قومی کرنسی میں ریکارڈ کمی واقع ہوگئی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: غیر ملکی کرنسی اور سکہ کے بازار میں حالیہ مشکلات کا اصلی سبب حکومت کی غفلت ، غلط پالیسی اور عدم توجہ ہے جب غیر ملکی کرنسی اور سکہ کی تقسیم غلط طریقہ سے انجام پائے گي تو اس کے بعد اس قسم کی مشکلات بھی پیدا ہوں گی۔

رہبر معظم نے فرمایا: ہم غیر ملکی کرنسی میں اس شخص کی تلاش میں ہیں جس نے کرنسی لی ہے جبکہ اس معاملے میں وہ شخص بھی مقصر ہے جس نے  ناہل اور غلط عناصر کو بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی فراہم کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: عدلیہ کے سربراہ کو کرپشن کے خلاف ٹھوس اقدامات کا حکم دیدیا گیا ہے  اور مالی بدعنوانیوں کے خلاف ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

رھبر انقلاب نے امام خمینی کے فرمان پر اشارہ کرتے ہویے کہا کہ خدا کی مدد سے ہم مشکلات کے مقابلے میں سرخرو ہوں گے اور اس مدد کو محسوس کررہے ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha