قطر؛فاینل مرحلے میں دنیا کے سو قاریوں کی شرکت

IQNA

قطر؛فاینل مرحلے میں دنیا کے سو قاریوں کی شرکت

12:31 - May 28, 2018
خبر کا کوڈ: 3504641
بین الاقوامی گروپ: ٹیلی ویژن پر منعقدہ کٹارا ایوارڈ مقابلوں کا فاینل مرحلہ، دنیا کے سو قرآء پہنچنے میں کامیاب

قطر؛فاینل مرحلے میں دنیا کے سو قاریوں کی شرکت

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  «پنینسولا» کے مطابق کٹارا ثقافتی مرکز قطر مقابلوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کررہا ہے

 

قرآنی مقابلوں کے پہلے مرحلے میں پچپن ممالک سے  ۱۴۲۹  امیدوار شریک تھے جنمیں سے۱۰۰ قرآء فاینل مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

پہلے مرحلے میں ہر قاری پانچ منٹ کی تلاوت، جسکا ایک حصہ ترتیل اور دوسرا حصہ تجوید کے ساتھ پیش کرنا لازمی تھا اور اس تلاوت کی ویڈیو فایل مقابلے کو ارسال کیا جاتا تھا۔

 

فاینل مرحلے کو قطری ٹیلی ویژن سے نشر کیا جائے گا اور مقابلون کی سی ڈی CD)  بھی تیار کی جارہی ہے۔

 

پانچ پہلے مقام حاصل کرنے والوں کے نام چھبیس رمضان کو اعلان کیا جائے گا۔

 

مقام اول کو  ۵۰۰ هزار ریال اور دوم تا پنجم مقام لینے والوں کو بالترتیب ۴۰۰ هزار، ۳۰۰ هزار، ۲۰۰ هزار اور ایک لاکھ ریال انعامات دیے جائیں گے۔

 

گذشتہ سال کے مقابلوں میں  لیبیا، مصر، مراکش، اور الجزایر کے قرآء پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔/

3717940

 

نظرات بینندگان
captcha