دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں میں نوممالک کے قرآء کے درمیان مقابلہ

IQNA

دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں میں نوممالک کے قرآء کے درمیان مقابلہ

11:06 - May 27, 2018
خبر کا کوڈ: 3504633
بین الاقوامی گروپ: مقابلوں کی دوسری رات قزاقستان،آسٹریلیا،سنگاپور،بنین،بورونڈا،مالدیپ اور کانگو کے نمایندوں نے حفظ مقابلے میں صلاحیتوں کا اظھارکیا۔

دبئی ایوارڈ قرآنی مقابلوں میں نوممالک کے قرآء کے درمیان مقابلہ

ایکنا نیوز- اماراتی ویب سایٹ البیان؛ کے مطابق بائیسویں دبیی ایوارڑ مقابلوں کی دوسری رات قزاقستان کے حافظ

شوخان ولیوف ، آسٹریلیا کے  مساویان انور ،فرانس کے اسحاق متوینلاه، سنگاپور کے محمد زبیر بن عدلی نظری ،سوڈان کے محمد عبدالله بریمه عبدالکریم ،بنین کے ذوالکفل اسوما ،بررونڈا کے ندایرا أغیجی امان ،مالدیپ کے مرشد الامین از مالدیو اور جمہوریہ کانگو کے شادادی قاسم محمد  ججز کے سامنے پیش اور سوالات کے جوابات دیے۔

 

ججز کمیٹی کے سربراہ ابراهیم هویمل کا کہنا تھا: حفاظ کے درمیان سخت ترین مقابلے جاری ہیں اور اس بار ابتدائی سوالات اسٹیج پر آنے سے پہلے ہوٹل ہی میں پوچھے گیے ہیں۔

 

 

اس سے پہلے مقابلوں کے پہلے دن  اردن، تنزانیہ ، یوگنڈا، تاجیکستان، گابن، پرتگال اور میانمار کے حفاظ کرام نے فن کا اظھار کیا تھا ۔

 

قابل ذکر ہے کہ دبیی ایوارڈ قرآنی مقابلوں میں ایک سو چار ممالک کے نمایندے شریک ہیں اور مقابلے بیس رمضان تک دبیی کے چیمبر آف کامرس ہال میں جاری رہیں گے۔

 

مقابلے حفظ کل قرآن کے شعبے میں جاری ہیں اور ایران کی نمایندگی کا اعزاز محمدرضا زاهدی حاصل کررہا ہے۔/

3717569

نظرات بینندگان
captcha