ترکی؛ حسن قرآت مقابلوں کا آخری مرحلہ

IQNA

ترکی؛ حسن قرآت مقابلوں کا آخری مرحلہ

11:00 - May 26, 2018
خبر کا کوڈ: 3504629
بین الاقوامی گروپ: ترکی میں منعقدہ حسن قرآت کے بین الاقوامی مقابلوں میں سات فاینلسٹ قرآء کے ناموں کا اعلان کردیا گیا

ترکی؛ حسن قرآت مقابلوں کا آخری مرحلہ

ایکنا نیوز- عراق ادارہ اوقاف سے وابستہ قرآنی مرکز کے ڈایریکٹر رافع العامری کے مطابق عراق سے سیدحسن

علاء ذبحاوی کے علاوہ ترکی، انڈونیشیاء، مراکش، ملایشیاء، جرمنی اور فلپاین کے قرآء فاینل مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

 بین الاقوامی حسن قرآت کے مقابلے گذشتہ ہفتے کو استنبول کے جامع مسجد " فاتح" میں شروع ہویے تھے اور گذشتہ رات اختتام پذیر ہوئے۔

مقابلوں میں حفظ کے فاینل مقابلے آج رات منعقد ہوں گے۔

 

ایران کے حافظ محمدرضا احمدی مقابلوں میں اپنے ملک کی نمایندگی کررہا ہے جبکہ حسن قرآت کے مقابلوں میں قاری

امید حسینی‌نژاد ایران کے نمایندگی کا اعزاز حاصل کررہا ہے۔

 

مقابلوں کی اختتامی تقریب اتوار کا انقرہ میں منعقد ہوگی جسمیں ترک صدر طیب اردگان کی شرکت متوقع ہے۔/

3717423

نظرات بینندگان
captcha