نامعلوم افراد نے؛ سوئیڈن میں نماز خانے کو آگ لگا دی

IQNA

نامعلوم افراد نے؛ سوئیڈن میں نماز خانے کو آگ لگا دی

12:39 - May 22, 2018
خبر کا کوڈ: 3504615
بین الاقوامی گروپ: –شہر هسلولم (Hässleholm کے نماز خانے میں آگ لگانے کا واقعہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں پیش آیا ہے

نامعلوم افراد نے؛سوئیڈن میں نماز خانے کو آگ لگا دی

ایکنا نیوز- ترک نیوز ایجنسی «آناتولی» کے مطابق سوئیڈن کے شہر ھسلولم کے نماز خانے کو دہشت گردی کا نشانہ گذشتہ روز بنایا گیا ۔

مذکورہ نماز خانہ اسلامی ثقافتی انجمن ھسلولم میں مسلمانوں کا اہم مرکز شمار ہوتا ہے۔

 

نامعلوم افراد نے نماز خانے کے اندر داخل ہوکر آگ لگائی اور فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگیے۔

 

اسلامی مرکز کے سربراہ اسماعیل دراغی (İsmail Darragi  نے واقعے پر افسوس کا اظھار کرتے ہوئے کہا: رمضان المبارک میں ایسا واقعہ افسوسناک ہے اور بارہ سال کے عرصے میں پہلی بار ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔

 

قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں یورپ کے مختلف شہروں میں اسلام ہراسی کے واقعات میں روز افزوں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔/

3716292

نظرات بینندگان
captcha