قطر؛ ٹیلی ویژن پر قرآنی مقابلوں میں ۱۴۲۹ قرآء کی شرکت

IQNA

قطر؛ ٹیلی ویژن پر قرآنی مقابلوں میں ۱۴۲۹ قرآء کی شرکت

9:01 - February 20, 2018
خبر کا کوڈ: 3504225
بین الاقوامی گروپ: قطری ٹیلی ویژن پر منعقدہ قرآنی مقابلے «کٹارا» میں پچپن ممالک سے ایک ہزار چار سو سے زاید قرآء شرکت کررہے ہیں۔

قطر؛ ٹیلی ویژن پر قرآنی مقابلوں میں  ۱۴۲۹ قرآء کی شرکت

ایکنا نیوز-  ای اخبار روزنامه الشرق کے مطابق «کٹارا» ثقافتی فاونڈیشن کے سیکریٹری  خالد بن إبراهيم سليطی کا اس بارے میں کہنا تھا: دوسرا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ ٹیلی ویژن پر «قرآن سے خود کو زینت بخشیے» کے عنوان سے منعقد کیا جارہا ہے

 

انکا کہنا تھا: اٹھارہ عربی ممالک سے ۱۲۷۳ اور سینتیس غیر عرب ممالک سے ۱۵۶ امیدوار شریک ہیں۔

 

مقابلوں کے حوالے سے اس نے مزید کہا : ہر قاری پانچ منٹ کی تلاوت کا فایل جسمیں ایک حصہ ترتیل اور دو حصہ تجوید کے حوالے سے ہو، مقابلہ کمیٹی کو ارسال کرسکتے ہیں۔

 

مقابلوں کے نگران خالد عبدالرحیم سید کا اس بارے میں کہنا تھا : ماہر ججز کے زریعے سے مقابلوں میں ۱۰۰ کامیاب قرآء کو منتخیب کیا جائے گا۔

 

انکا کہنا تھا: مقابلوں کے ابتدائی مرحلے میں ۱۰۰ افراد کے گروپ میں ۲۰ گروپ کی شکل میں حاضر ہوں گے اور ہر ۵ میں سے ایک قاری اگلے مرحلے میں پہنچ جایے گا۔  اگلے مرحلے میں پانچ گروپ ہوں گے جنمیں سے ہر چار میں سے ایک فرد کو اگلے مرحلے میں پہنچ منتخیب کیا جائےگا۔

 

انکا کہنا تھا کہ اس مرحلے کا دوسرا مقابلہ اگلے سال رمضان المبارک کو دوحہ میں منعقد کیا جائے گا۔

 

کٹارا ثقافتی فاونڈیشن کی جانب سے ڈیڑھ ملین ریال اول تا پانچویں مقابلے کے لیے مختص کیا جائے گا جو بالترتیب  

۵۰۰ هزار ریال قطری، ۴۰۰ هزار، ۳۰۰ هزار، ۲۰۰ هزار اور ۱۰۰ هزار ریال قطری رکھے گیے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ «کٹارا»، قرآنی کا پہلا مقابلہ گذشتہ سال رمضان کو ۲۱ قطری ٹیلی ویژن پر منعقد کیا گیا جسمیں لیبیا کےعصام عبدالحفیظ عمر ، مصر کے محمد مصطفی محمد عبدالرحمن عرب ،مراکش کے آنس طورانی ، مصر کے ، احمد عمر محمد نجار اور الجزائر کے احمد شاویش اول تا پنجم پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔

3692908

نظرات بینندگان
captcha