ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام ''انقلاب اسلامی ایران'' کی 39ویں سالگرہ کی تقریب، کیک بھی کاٹا گیا

IQNA

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام ''انقلاب اسلامی ایران'' کی 39ویں سالگرہ کی تقریب، کیک بھی کاٹا گیا

15:18 - February 15, 2018
خبر کا کوڈ: 3504205
بین الاقوامی گروپ: آج نظام ولایت پوری دنیا کی استکباری طاقتوں کے لیے شدید خطرہ ہے، اس وقت عالمی طاقتیں سب سے زیادہ نظام ولایت سے خائف ہیں۔ڈاکٹر عقیل موسی
ایکنا نیوز- اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ''انقلاب اسلامی ایران''کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر ''سائبان زہرا''میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کی صدارت ڈویژنل صدر ڈاکٹر سید موسی کاظمی نے کی۔
سالگرہ کی تقریب میں آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور رُکن نظارت یافث نوید ہاشمی، سابق ڈویژنل صدر سلیم عباس صدیقی، فراز حیدر اور دیگر سینیئر رہنمائوں نے شرکت کی۔ تقریب سے جامعتہ المصطفی العالمیہ کے مُدیر علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر عقیل موسیٰ نے اپنے خطاب میں انقلاب اسلامی ایران کے خطے میں اور بالخصوص پاکستان پر مرتب ہونے والے اثرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں نے جس طرح انقلاب کی تبلیغ کی وہ لائق تحسین ہے، آج نظام ولایت پوری دنیا کی استکباری طاقتوں کے لیے شدید خطرہ ہے، اس وقت عالمی طاقتیں سب سے زیادہ نظام ولایت سے خائف ہیں، آج پہلے سے زیادہ اس نظام کی حمایت اور پشتیبانی کی ضرورت ہے، انقلاب اسلامی ایران روز بروز مستحکم و توانا ہوتا جا رہا ہے، اس حوالے سے پاکستان ایک سرسبز زمین ہے، رہبر انقلاب اسلامی کو پاکستانی نوجوانوں سے اُمیدیں وابستہ ہیں، ہمیں اپنے کردار کے ذریعے اس انقلاب کی نصرت و مدد اور ظہور امام زمانہ کے یے زمینہ سازی کرنے کی ضرورت ہے، تقریب کے آخر میں سالگرہ کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔
 
نظرات بینندگان
captcha