امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے غم میں فضا سوگوار

IQNA

امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے غم میں فضا سوگوار

8:06 - October 16, 2017
خبر کا کوڈ: 3503668
بین الاقوامی گروپ: ایک روایت کے مطابق پچیس محرم الحرام فرزند رسول حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کی تاریخ ہے۔
امام زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے غم میں فضا سوگوار
ایکنانیوز- سحر ٹی وی- فرزند رسول حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی شب شہادت کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا برپا ہوئی اور ذاکرین اہلبیت عصمت و طہارت امام سید الساجدین کے فضائل و مناقب بیان اور دین اسلام کی حفاظت میں ان کے عظیم الشان کارناموں کو خراج عقیدت پیش کیں۔

امام زین العابدین کی شب شہادت کی مناسبت سے مشہد مقدس میں دسیوں ہزار کی تعداد میں زائرین اور سوگوار موجود ہیں جو بیمار کربلا کی مصیبتوں پر اشک ماتم بہائیں۔

قم المقدسہ میں بھی سوگواروں اور زائرین کی بہت بڑی تعداد امام سجاد علیہ السلام کی شب شہادت پر نوحہ و ماتم کرکے بی بی فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیھا کے حضور اشکوں کا نذرانہ پیش کرکے انہیں پرسہ دیں۔

کربلائے معلی نجف اشرف اور کاظمین و سامرا میں بھی غم کی اس تاریخ کی مناسبت سے بڑی بڑی مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان اور ہندوستان سے بھی اطلاعات ہیں کہ سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں بیمار کربلا کا یوم شہادت بڑے ہی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس عزا برآمد ہوئی۔ 

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام، سن اڑتیس ہجری قمری میں مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ نے ایسے دور میں زندگی بسر کی جو آل رسولۖ پر بہت ہی سخت زمانہ تھا۔
نظرات بینندگان
captcha