امت کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ اتحاد ملت اسلامیہ محاز کا اعلامیہ

IQNA

امت کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ اتحاد ملت اسلامیہ محاز کا اعلامیہ

7:09 - August 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3501280
بین الاقوامی گروپ: شیعہ – سنی علما نے ہر قسم کی اسلام مخالف سازشوں کو ناکام بنانے کی تاکید کرتے ہوئے امت میں اختلافات ختم کرنے پر زور دیا

ایکنا نیوز- اتحاد بین المسلمین کے سلسلے میں جامعہ سلفیہ ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ میں علی محمد ابو تراب صدر جمعیت اہل حدیث بلوچستان کی میزبانی میں اور احمد خان شیرانی چیرمین نظریاتی کونسل پاکستان کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہواجسمیں امام جمعہ اور مجلس وحدت کے مرکزی رہنما سمیت ٘مختلف مسالک کے جید علماء نے شرکت کی۔

امت کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ اتحاد ملت اسلامیہ محاز کا اعلامیہ

اجلاس میں امام (اتحاد ملت اسلامیہ محاذ) کی فعالیت از سر نو با قاعدہ طور پر شروع کرنے کا اعلان ہوا اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد اتفاق اور ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔

امت کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ اتحاد ملت اسلامیہ محاز کا اعلامیہ

اجلاس میں ہر قسم کی دہشت گردی اور مغربی ثقافتی یلغار سے مقابلے کا عزم بھی ظاہر کیا گیا۔

اجلاس میں دیوبندی- بریلوی ۔ اہل حدیث سمیت شیعہ سنی علما اور دانشوروں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

اجلاس کے اختتام پر نظریاتی کونسل کے چیرمین علامہ شیرانی کی امامت میں نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی۔

امت کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ اتحاد ملت اسلامیہ محاز کا اعلامیہ
نظرات بینندگان
captcha